اسکردو فاطمہ جناح ویمن کالج میں جاری ایس سی او فری آئی ٹی ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر، آئی ٹی سے متعلق دیگر شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی
اسکردو فاطمہ جناح ویمن کالج میں جاری ایس سی او فری آئی ٹی ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر، آئی ٹی سے متعلق دیگر شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی
اسکردو فاطمہ جناح ویمن کالج میں جاری ایس سی او فری آئی ٹی ٹریننگ پروگرام اختتام پزیر ہو گیا، آئی ٹی ٹریننگ کے تحت طالبات کو فری لانسسنگ سمیت آئی ٹی سے متعلق دیگر شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی، جس میں چالیس سے زائد طلباء نے تربیت حاصل کی۔ تربیتی پروگرام کا مقصد طالبات کو فری لانسنگ کے ذریعے پرکشش آمدنی کمانے کی تربیت دی جانا تھی ۔پروگرام میں 10 سے 30 سال تک کے نوجوان نے فری لانسنگ، ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ اور کری ایٹیو ڈیزائن کے شعبوں میں دو ہفتےکی بنیادی تربیت حاصل کی ۔اس موقع پر طلباء نے اپنے تاثرات میں کہا ایس سی او کی فری آئی ٹی ٹریننگ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق مختلف آئی ٹی کےکورسسز شامل تھے ۔ طلباء نے آئی ٹی کورس کرانے پر ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔
SCO Free IT training program in Skardu Fatima Jinnah Women’s College has ended, training was provided in other IT related fields.