شگر کے بالائی علاقوں کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے کمشنر بلتستان نجیب عالم ،ڈی آئی جی فرمان علی ،ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ دورہ
شگر کے بالائی علاقوں کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے کمشنر بلتستان نجیب عالم ،ڈی آئی جی فرمان علی ،ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ دورہ
شگر(5 سی این نیوز) شگر کے بالائی علاقوں کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے کمشنر بلتستان نجیب عالم ،ڈی آئی جی فرمان علی ،ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ باشہ پہنچ گئے جہاں تین مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا باشہ کے عوام نے تعلیم، صحت ،روڈ گندم بحران سمیت تمام مسائل کے بارے میں آگاہ کیا عوام کا کہنا تھا طبی سہولیات نہ ہونے سے انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لہذا ریاست انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے ہمیں صحت کی سہولیات فراہم کرے
تعلیمی شعبہ این جی اوز کے رحم و کرم پر ہے کئی سکولوں کی عمارت تعمیر ہونے کے بعد پی سی فور نہ ہونے سے اساتذہ کا شدید بحران ہے جس سے فی الفور حل کیا جائے گندم کوٹہ بلیک مارکٹینگ کی وجہ سے عوام تک صحیح طریقے سے نہیں پہنچ رہا ہے لہذا علاقے میں گندم بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے ورنہ عوام خود انکو پکڑ کر قانون کے حوالہ کرنے پر مجبور ہونگے علاقے میں روڈ اور پل کی حالت خستہ حالی کا شکار ہے محکمہ تعیرات کے ملازمین کی ڈیوٹی یقینی بنائی جائے ملازمین ایکسئین یا ڈی سی کے دورے کے موقع پر ڈیوٹی دیتے ہے باقی ایام میں منظر عام سے غائب رہتے ہیں عوام کا مزید کہنا تھا باشہ واحد علاقہ ہے جہاں جدید دور میں بھی کمیونکیشن کا نظام بلکل نہیں ہے لہذا فی الفور سگنل کی سہولیات فراہم کی جائے
کمشنر بلتستان نجیب عالم ،ڈپٹی کمشنر ولی اللہ فلاحی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیا اور موقع پر ہی کچھ حل طلب مطالبات حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انتظامیہ کا اصلی مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے ہم باشہ ویلی کے عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے صحت کی عدم سہولیات سے باشہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کا ہمیں احساس ہے باشہ کے لئے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا گندم بلیک مارکٹینگ روکنے کے لئے تھانہ تسر کے ایس ایچ او کو خصوصی ٹاسک دی گئی ہے جو بھی شخص گندم بلیک کرے اسکے خلاف ایف ائی ار درج کر کے جیل بھیج دیا جائے
باشہ ویلی کی جیتنے بھی سسپنشن پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جلد از جلد انکی مرمت یقینی بنائیں گے بیسل مڈل سکول کے لئے کلاس رومز کی کمی کو عمارت کی تکمیل تک ایمرجنسی طور پر خیمے فراہم کرنے کا اعلان کیا بعد ازاں کمشنر بلتستان ،ڈپٹی کمشنر شگر و دیگر افیسران نے باشہ کے سکولوں ،سول ڈسپنسری اور نامکمل منصوبوں کا دورہ کیا اور نامکمل منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔