شگراسکولی پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے غیر ملکی پیرا گلائیڈر گر کر ہلاک

شگراسکولی پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے غیر ملکی پیرا گلائیڈر گر کر ہلاک
شگر(عابد شگری ) شگراسکولی پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے غیر ملکی پیرا گلائیڈر گر کر ہلاک۔ مرنے والے پیرا گلائیڈر کا تعلق برازیل سے بتایا جاتا یے۔ آنجہانی پیراگلائیڈر گزشتہ دن ٹورز کمپنی الپائن ایڈونچر کے ذریعے جس میں دو فرانس ،ایک بلغاریہ ،دو یو ایس اے،ایک سوس اور ایک برازیل ممبران پر مشتمل تھا جوکہ اسکولی پہنچنے کے بعد اج صبح گروپ کے باقی ممبران بغرض ٹریک کے ٹو بیس کیمپ روانہ ہوئے تھے کمپنی ذرائع کے مطابق ایک برازیل ممبر Mr Raineri Rodrigo Chaddad اسکولی کے سامنے پہاڑ سے پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے جھولا كیمپ تک جانا تھا دوران پیراگلائیڈنگ بے قابو ہو کر اسکولی کے سامنے کثر شاغاران میں گر کر جان بحق ہوئے ہیں۔ جس کی ڈیڈ باڈی اسکولی سے سکردو کردیا گیا یے۔ ذرائع کا کہنا ہے مرنے والے پیرا گلائیڈر کو دوران پیراگلائڈنگ سانس کی تکلیف ہوئی تھی مزید دوران پیراگلائیڈنگ پیراشوٹ پھٹ گیا تھا ۔ جس کے باعث پہراگکائیڈر بے قابو ہوکر گر گئے اور اس کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔
امریکی کانگریس کی قرارداد ! پروفیسر قیصر عباس

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں