خبر نیوز report landscape 1750004982690 0

شگر ، جشن تاج پوشی مولاے کائینات حضرت علی علیہ السلام جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں انتہائی شان و شوکت و عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
رپورٹ۔ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ، جشن تاج پوشی مولاے کائینات حضرت علی علیہ السلام جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں انتہائی شان و شوکت و عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر شگر بھر سے عاشقان ولایت نے بھر شرکت کرکے محفل کو چار چاند لگادیا ۔ محفل میلاد کے مہمان خصوصی معروف عالم دین ایت اللہ باقر مقدسی تھے جلسے سے علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین ۔ باب الحوائج فاونڈیشن کے سربراہ شیخ نثار احمد عارف اور شیخ سخاوت حسین جوادی نے خطاب کیا اس مو قع پر خطاب کرتے ہوے سید طہ شمس دین ۔ایت اللہ باقر مقدسی ۔ شیخ نثار اور شیخ سخاوت جوادی نے کہا کہ اسرائیل کے عین غدیر کےموقع پر ایران پر جارحیت کرنا اس بات کو تقویت دیتا ہے دشمن غدیر اج بھی موجود ہیں اور اس اہم دن کو ناکام بنانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حق اور باطل کی جنگ چھڑ گئی ہے اور انشااللہ کامیابی حق کی ہوگی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے مقصد غدیر کو مکمل بھلا دیا ہے جس کے باعث یہود و نصارا مسلمانوں کے خلاف صف ہے مگر مسلمان خوا ب غفلت سے بیدار ہونے کو تیار نہیں اگر یہی سلسلہ رہا تو انے والے وقتوں میں امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے مسلم حکمرانوں کی باری اے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ایت اللہ باقر مقدسی نے کہا کہ
غدیر تجدید عہد کا دن ہے ۔ اور اسی دن تمام۔نعمتیں پوری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ
دنیا ہی ولایت علی ابن طالب کی وجہ سے قائم۔ہے ۔اور انسان کے نجات کا راستہ بھی علی ہی کی زات ہے ۔ حضرت فاطمہ نے فدک کا مقدمہ مقصد غدیر کو زندہ رکھنے کے لیے لڑی اور فرزند علی حضرت
امام حسین نے اپنے خون کے ذریعے غدیر کو بچایا انہوں نے کہا کہ ۔ علی ابن طالب سے متوسط ہوے بغیر کامیابی دنیا و اخرت دونوں میں کامیابی ممکن نہیں ۔پیرکار علی کبھی بھی جہنم میں نہیں جائینگے۔ اج ہم سب تجدید عہد کرنا ہوگا کہ غدیر کے خلاف جہاں کہیں بھی سازش ہو اسے ناکام بنائیں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین نے کہا کہ
غدیر اللہ رسول و جبرئیل خوش ہونے والا دن ہے
۔تحفظ غدیر انتہائی ضرورری ہے اور قران سے متوسط ہوے بغیر غدیر کی حفاظت ممکن نہیں ۔ غدیر کفر و مشرکین کی مایوسی اور شکست کا دن ہے ۔ دشمن اسلام واہلبیت مایوس ہونے والے دن کو غدیر کہا جاتا ہے ۔ ہماری ذمہ ہے کہ ایسی غدیر منائیں کہ اج کا کفر مایوس ہو انہوں نے کہا کہ
ایران حالت جنگ میں ہونے کے باوجود غدیر کے جشن میں مصروف رہ کر دنیا کو بتادیا کہ ان کے نزدیک غدیر کی اہمیت کتنی ہے انہوں نے کہا کہ ایران پر ظالم ملک اسرائیل نے حملہ عین اس دن کیا جب ملت ایران غدیر کی تیاریوں میں مصروف تھے ۔ اور انہوں نےحملہ مقصد غدیر پر کیا ہے ۔ یمن ۔عراق ۔فلسطین کے جوان بیک وقت لبیک یا مہدی کا نعرہ لگا رہے ۔ عرب ممالک اسرائیل کی مدد کررہے ہیں ۔ مسلم۔حکمرانوں کو شرم سےڈوپ کر مرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ علی خامنہ صبر و استقامت کا پیکر ہے ۔ پوری دنیا ملکر ایران کے خلاف ہے مگر فرزند زہرا اپنے ہدف پر اہنی دیوار ثابت ہوا ہے ۔ انشااللہ یہ جنگ اسرائیل کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ۔ اسرائیلی پراڈکٹ کا مکمل باییکاٹ کریں اور ہماری ۔ سوچ ۔ زبان اور قلم غدیری ہونا چاہیے۔ ہمیں بابصیرت ہونا ہوگا ۔ مجتہدین ۔ علما کے خلاف لکھنے سے گریز کریں ۔ کیونکہ غدیر انسان کو بابصیرت بناتا ہے ۔ محکمہ تعلیم اساتذہ کے مطالبات فوری حل کریں ۔ اور اساتذہ اپنے پیشے کے تقدس کا خیال رکھیں اہل کفر ۔ ظلم کے خلاف اواز بلند کرنے پر ایران کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انشااللہ اسرائیل اور ان کے حواری ذلیل و خوار ہوں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے باب الحوائج فاونڈیشن کے سربراہ شیخ نثار احمد عارف نے کہا غدیر ایام کا سرتاج ہے اور اسی لیے ادم۔سے لیکر خاتم تک نے اس عید کو منانے کی تاکید کی ہے ۔ ولایت علی کے ماننے والے کھبی بھی سر نہیں جھکاتے انہوں نے کہا کہ
ہمارا معاشرہ بھی فلسطین سے کم نہ ہوگا ۔کیونکہ چند روپوں کی خاطر ہم۔اپنے لیے کھڑا کھود رہا ہے ۔ اہل غدیر اور اہل ثقیفہ میں فرق ہونا چاہیے ۔اور ہمیں اپنے علاقے کو فلسطین بننے کے روکنا ہوگا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، جشن تاج پوشی مولاے کائینات حضرت علی علیہ السلام جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں انتہائی شان و شوکت و عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں