پولیس اسٹیشن سول لائنز جہلم کو مطلوب اشتہاری پولیس چیک پوسٹ کچورہ میں تلاشی کے دوران دھر لیا گیا

پولیس اسٹیشن سول لائنز جہلم کو مطلوب اشتہاری پولیس چیک پوسٹ کچورہ میں تلاشی کے دوران دھر لیا گیا
رپورٹ 5 سی این نیوز
پولیس اسٹیشن سول لائنز جہلم کو مطلوب اشتہاری پولیس چیک پوسٹ کچورہ میں تلاشی کے دوران دھر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چیک پوسٹ بگاردو کچورہ میں پنڈی اور گلگت سے سکردو داخل ہونے والی گاڑیوں اور مسافروں کی جدید طریقے سے معمول کے مطابق تلاشی لی جا رہی تھی اسی اثناء میں ایک سیاح مسمی ریحان شہزاد سکنہ جہلم کے قومی شناختی کارڈ کو جدید مشینری کے ذریعے چیک کرنے پر شخص مذکور کے خلاف تھانہ سول لائنز جہلم میں مقدمہ علت نمبر 51/24 درج تھا۔ تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسمی ریحان شہزاد کو عدالت نے اشتہاری بھی قرار دیا ہوا ہے ۔ انچارج چیک پوسٹ کچورہ ہیڈ کانسٹیبل فدا حسین نے مسمی ریحان شہزاد کو ایس ایچ او تھانہ بگاردو کچورہ احسان ذاکر کے حوالے کر دیا جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Urdu News، GB police arrested most wanted criminal

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں