اسکردو ۔ملائیشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے مابین تعلیمی و تحقیقی امور میں تعاون پر اتفاق،
اسکردو ۔ ملائیشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے مابین تعلیمی و تحقیقی امور میں تعاون پر اتفاق، یاداشت پر دستخط
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردو ملائیشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے مابین تعلیمی و تحقیقی امور میں تعاون پر اتفاق،یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی مارا، ملائیشیا کے ڈپٹی وائس چانسلر پروفیسرمصطفی ذین اور ان کی بیگم پروفیسر مسز ذین کی وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان اور ان کی ٹیم سے ملاقات . اس موقعے پر ان کے ہمراہ پاکستان کی معروف سماجی شخصیت پروفیسر نقی اعظم بھی ہمراہ موجود تھے۔
جامعہ بلتستان سے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکراورکنٹرولر امتحانات و ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان وائس چانسلر کی معاونت کر رہےتھے۔
مہمان وفد اور جامعہ بلتستان کی ٹیم نے دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار، ثقافتی اور تعلیمی ورثے اور مستقبل کے امکانات پرکھل کر بات کی اور دونوں تعلیمی اداروں کے مابین عملی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی مارا ملائیشیا کی سب سے بڑی اور ایشیا کی دوسری بڑی جامعہ ہے۔اس موقعے پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ایشاء کی بڑی یونیورسٹی کا ہمارے ساتھ اشتراک عمل کی یقین دہانی کرانا یقینا حوصلہ افزا اقدام ہے ،پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے مزید کہا کہ
گلگت بلتستان بے پناہ وسائل اور مواقع کی سر زمین ہے، یہاں کی جامعات کومضبوط بنا کر خطے اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ پروفیسر ذین مصطفیٰ نے وائس چانسلر اور ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی جامعات کے مابین مربوط روابط اور آپس میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر سمیت دیگر امور میں تعاون سے ہم عالمی سطح پر جامعات کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ پروفیسر نقی اعظم نے اس موقعے پر کہا کہ جامعات کے مابین باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقعے پر باہمی تعاون کے عملی اقدامات میں ابتدائی طور پر فیکلٹی اور طلبہ کا ایکسچینج، مشترکہ سرٹیفکیٹس اور ڈپلوما کورسز کا آغاز اور مشترکہ کانفرنسز کے انعقاد پر اصولی اتفاق ہوا ۔ بیگم پروفیسر ذین جو کامرس اور اکاؤنٹنٹنگ کی ماہر ہیں نے جامعہ بلتستان میں ای کامرس کورسزکے اجرا کی سرپرستی فرما نے پر آمادگی کا اظہار کیا۔اس موقعے پر شعبہ سیاحت و میزبانی میں بھی ممکنہ پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر وائس چانسلر نےڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز اور ڈائریکٹر اکیڈمکس کو ان مواقع سے متعلق عملی اقدامات اور ٹائم لائن بنانے کی ہدایات بھی دیں ۔
2024,ٹی 20 ورلڈ کپ 2024. ورلڈ کپ جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔ ٹیم اچھی کھیل رہے ہیں ۔ بابر اعظم
Urdu news، Agreement on cooperation in educational and research matters between Skardu, the largest university in Malaysia and the University of Baltistan