دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین قرار. امریکہ
دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین قرار. امریکہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو سراہا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگرد حملوں میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے، اور ان حملوں کے متاثرین سے امریکی حکومت دلی ہمدردی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا ملک نہیں ہوتا، اور ایسے عناصر کے خلاف پاکستان کی عوام اور حکومت کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم دہشتگردوں کی شناخت، ان کی روک تھام، اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستانی رہنماؤں اور سول اداروں کے ساتھ مشاورت اور شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔” میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ان خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر اعلیٰ سطح پر مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب، ترجمان نے امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے خدشات پر سنجیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت سے ان تحفظات کے بارے میں جواب طلب کیا جا رہا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے عالمی برادری سے تعاون کا خواہاں ہے۔
urdu international news
شگرچھورکاہ نالہ میں بکریاں چرانے کے دوران حادثہ، دو افراد جان بحق، افسوسناک واقع کی تفصلات جاری
وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد اغا کے عملدامد ر شروع ہوگیا ہے اور ایجوکیشن فیلو کی سیٹ بڑھنا اسی اعلان کا حصہ ہے. پیپلز پارٹی گلاب پور شگر کے صدر محمد شریف
روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں زچہ اور بچہ کیلئے زچگی سے قبل تیاری اور ماں اور بچے کی نشوونما کے حوالے سے سیشن کا انعقاد
میری دھرتی میری پہچان ، صداقت علی شگری