علاقہ باشہ میں البیان فاؤنڈیشن کے خدمات اسحاق نوری شگری

علاقہ باشہ میں البیان فاؤنڈیشن کے خدمات اسحاق نوری شگری
‘البیان فاؤنڈیشن بلتستان” کے علاقہ باشہ میں گراں قدر خدمات ہیں۔جو کہ مختصراً مندرجہ ذیل ہیں:
دینیات سنٹر کے قیام عمل
البیان فاؤنڈیشن کے تعاون سے ارندو تا سید آباد تک کے مدارس میں تعلیم دینے والے مدرسین کو معقول وظائف دے کر سماج میں اسلامی تعلیم کو فروغ دینے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی
البیان فاؤنڈیشن کے توسط سے علاقہ باشہ کے مختلف گاؤں یعنی ڈوکو،بین،ڈیمل،تھورگو،ڈوگرو اور علاقہ برالدو کے بہا و دیگر چند ایک گاؤں میں پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی داد کے مستحق ہیں۔
بنجر زمینوں کے آباد کاری:
البیان فاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈوکو،سبڑی،اونگبو ژھوق،ڈھنگ وغیرہ کے کئی کنال اراضی جوکہ بنجر زمین تھے۔انہی کے کاوشوں کے بدولت رواں سال پائپ لائن کے ذریعے سے پانی پہنچا کر سیراب کرنے میں کامیاب رہا۔جو کہ قابل ذکر ہیں۔
ہسپتال کے قیام
علاقہ باشہ انتہائی پسماندہ ہونے کے باوجود زچہ بچہ سنٹر،الٹراساؤنڈ وغیرہ کی فراہمی کے ساتھ ایک بہت بڑی ہسپتال کے قیام عمل میں لاکر البیان فاؤنڈیشن کے اراکین نے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔جوکہ علاقہ باشہ کے درینہ مطالبہ بھی تھا بد قسمتی سے کسی سیاسی نمائندے کو یہ بڑا سیٹ اپ لانا نصیب نہیں ہوا اور ہمیشہ سے علاقہ باشہ کے عوام الناس کے بد دعائیں لیتے رہے۔
ایمبولینس سروس
البیان فاؤنڈیشن کے ایک عظیم الشان کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے علاقہ باشہ کے اہم ترین مسئلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جو کہ بیسیل،ارندو سے لے کر تھورگو تک کے عوام کے لیے مستفید ہو رہے ہیں۔
ٹیچرز کی فراہمی
البیان فاؤنڈیشن نے تعلیمی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی سکولوں میں تقریباً 15 سے زائد اساتذہ کرام تعینات کیے ہوئے ہیں تاکہ سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن میں معاونت ہوسکیں۔
قرض الحسنہ سکالرشپ سکیم
اس سکیم کے تحت البیان فاؤنڈیشن نے ذہین غریب اور یتیم طلباء وطالبات کے لیے قرضے دئیے جارہے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ ہو۔
غریبوں و یتیموں کے شادی میں معاونت
البیان فاؤنڈیشن کے ایک قابل ذکر کام یہ ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب اور یتیم بچوں کو شادی کے اخراجات کے مد میں حسب استطاعت تعاون کرتے ہیں تاکہ ان پر زیادہ بوجھ نہ ہو۔
شارٹ کورز ونٹر کیمپ
البیان فاؤنڈیشن اپنے اساتذہ تعینات کیے گئے تمام سکولوں میں فری ونٹر کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ بچوں آور بچیوں کو تعلیمی اخراجات میں مدد ملے اور اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔
کمپیوٹر سنٹر کا قیام
البیان فاؤنڈیشن نے علاقہ باشہ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے بمقام بین باشہ میں ایک کمپیوٹر سنٹر کو قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ مستفید ہوسکیں اور بچے پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھ سکیں۔
سلائی اور کڑھائی سنٹر کا قیام
بے روزگار مرد و خواتین کے لیے البیان فاؤنڈیشن کی جانب سے سکردو میں ایک سلائی اور کڑھائی کا سنٹر کا قیام عمل میں لانا ناقابلِ فراموش ہیں۔جہاں سے ہزاروں بے روزگار مرد و خواتین ہنر سیکھ سکیں گے۔
ہاسٹل کا قیام
علاقہ باشہ سے تعلق رکھنے والے سکردو میں مقیم سٹوڈنٹس کے باآسانی کے لیے سکردو میں ایک بوائز ہاسٹل کا قیام عمل میں لانا علاقہ باشہ کے لیے خوش آئند بات ہے۔
غریبوں میں گرم ملبوسات کے تقسیمات
البیان فاؤنڈیشن نے سردی سے نمٹنے کے لیے غریب اور مستحق لوگوں میں گرم ملبوسات یعنی کمبل،جیکٹ اور رضائیاں وغیرہ بھی تقسیم کر رہے ہیں۔جو کہ سردیوں میں غریبوں کے لیے بہترین تخفہ ہے۔
مستحق افراد کے لیے راشن کی تقسیمات:
البیان فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک و دیگر مواقع پر غریبوں،یتیموں،معزوروں کے لیے سپیشل رمضان پیکج کے طور پر راشن تقسیم کر کے غریبوں کی دعائیں لیتے ہیں اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنے کو ملتے ہیں۔انہی خدمات کے عوض میں اہلیان علاقہ یعنی باشہ کے باشعور عوام نے سی ای او البیان فاؤنڈیشن جناب مولانا محمد ایوب مطہری صاحب کو”محسنِ باشہ”کے لقب سے نوازا ہے۔امید ہے آپ علاقہ باشہ کے مزید خدمات انجام دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔
urdu column, Services of Albayan Foundation in Basha region shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں