محمد حارث کی شاندار سنچری، پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا، بنگلہ دیش کو وائٹ واش شکست
رپورٹ، 5 سی این نیوز
محمد حارث کی شاندار سنچری، پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا، بنگلہ دیش کو وائٹ واش شکست، جارح مزاج بلے باز نے کریئر کی پہلی سنچری سکور کی، پاکستان نے 197 کا ہدف 18 ویں اوور میں پورا کرلیا
پاکستان نے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی پہلی سنچری سکور کی جس کی بدولت پاکستان نے 197 کا ہدف 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بھی لاہور میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا، مہمان ٹیم کی جانب سے تنزید حسن اور پرویز حسین ایمان نے ٹیم کو 110 رنز کا آغاز فراہم کیا، پرویز نے اپنی نصف سینچری مکمل کی وہ 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کہ تنزید حسن 6 رنز کی کمی سے نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور 44 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، کپتان لٹن داس 22 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنزبنائے، ذاکر علی 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رنز بنانے میں کامیاب رہے، پاکستان کی طرف سے حسن علی، عباس آفریدی نے 2،2، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
sports news in urdu