چیمپئنز ٹرافی 2025 پر بھارت کی ضد، پاکستان اصولی موقف پر قائم

Urdu News

چیمپئنز ٹرافی 2025 پر بھارت کی ضد، پاکستان اصولی موقف پر قائم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چیمپئنز ٹرافی 2025 پر بھارت کی ضد، پاکستان اصولی موقف پر قائم، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر سختی سے قائم ہے، جبکہ بھارت اپنی ضد سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو منانے کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو ای میل کا جواب دینے سے پہلے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کی گئی تھی، جسے پاکستان نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اپنے طے شدہ مقام پر مکمل طور پر منعقد کی جائے اور ایونٹ کو شفٹ کرنے یا ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کا کوئی امکان نہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ صورتحال آئی سی سی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے اختلافات ایونٹ کے انعقاد کو متاثر کر سکتے ہیں۔ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
urdu-news-585

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، متعلقہ وفاقی وزرا، تمام وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت

یو بی ایل پاکستان میں نوکری کرنے کا بہترین موقع

اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز

sports news in urdu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں