پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان، انٹرنیشنل ہاکی کی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوششیں

Urdu News, sports news in urdu

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان، انٹرنیشنل ہاکی کی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوششیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان، انٹرنیشنل ہاکی کی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوششیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کے لیے تین رکنی نئی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی جونیئر ایشیا کپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ایچ ایف کے صدر رانا مجاہد علی نے اعلان کیا کہ سلیکشن کمیٹی میں دانش کلیم، کاشف جواد اور ایم خالد شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد جونیئر ایشیا کپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی۔
رانا مجاہد علی نے مزید بتایا کہ پاکستان کا ڈویلپمنٹ سکواڈ کا چین دورہ ویزہ مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، تاہم وہ امید رکھتے ہیں کہ جلد ہی یہ دورہ ممکن ہو جائے گا۔
انہوں نے ایف آئی ایچ کانگریس کے اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک سے پاکستان میں باہمی ہاکی سیریز کھیلنے کے امکانات پر بات چیت ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی کی سرگرمیاں جلد بحال ہو جائیں گی، اور اگر فیڈریشن کے پاس فنڈز ہوں تو سب سے پہلے کھلاڑیوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔
رانا مجاہد علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں مستقبل میں ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گی، تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی
urdu-news-556

سپریم کورٹ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد، فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری

ایک ادبی نشست علی اکبر ناطق کے ساتھ، راہی شگری

چارسدہ پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا، اہلکار محفوظ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت جاری

urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں