پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا، شاہین جیت کے لیے پُرعزم

cricket news in urdu sports news in urdu

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا، شاہین جیت کے لیے پُرعزم
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا، شاہین جیت کے لیے پُرعزم، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل برسبین میں ہوگا، جس میں قومی ٹیم فتح کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
ریکارڈز میں پاکستان کا پلڑا بھاری
ٹی 20 مقابلوں کے ریکارڈز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 25 میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں پاکستان نے 13 جبکہ آسٹریلیا نے 11 میچز جیتے ہیں، ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔
ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد شاہینوں کا حوصلہ بلند ، پاکستان نے حالیہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی، جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ ٹی 20 میں بھی کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔
آفیشل فوٹو سیشن اور سوشل میڈیا پر جوش، سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیم نے برسبین میں کیمپ لگایا ہے۔ کھلاڑیوں نے ٹی 20 کٹ میں آفیشل فوٹو سیشن میں شرکت کی، جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔
urdu-news-547

ڈپٹی کمشنر شگرنے ایگزیکٹو انجینئرز واٹر اینڈ پاور اور سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ شگر کے دور افتادہ علاقہ داسو اور برالدو کا دورہ ، مختلف پروجیکٹ کا معائنہ

شگر سابق ممبر ضلع کونسل و معروف سیاسی شخصیت حاجی فضل علی کی جانب سے اہلیان برالدو کیلئے مسافر خانہ کی تعمیر کیلئے سرفہ رنگا میں 10 کنال اراضی فراہم کرنے کا اعلان

گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں