WhatsApp Image 2024 01 15 at 1.27.20 PM 277

پاکستان ریلوے کا شہر قائد سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثہ کا شکار
پاکستان ریلوے کا شہر قائد سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں بن قاسم کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پیر کی صبح کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ صبح سات بج کر اکیاون منٹ پر جب شالیمار ایکسپریس پنتالیس کلومیٹر کی رفتار سے بن قاسم ٹاؤن بادل نالہ کے مقام پر پہنچی تو اس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث ریلوے آپریشن معطل کردیا گیا، حادثے کی اطلاع پر فوری طور ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا، شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے کراچی کے کینٹ اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، متاثرہ مسافروں کو کراچی ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، حادثے کے تقریباً ڈھائی گھنٹے کے بعد کراچی سے روانہ ہونے والی عوام ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپرس کو ڈاؤن ٹریک سے روانہ کر کے ریلوے آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بن قاسم کے قریب ہونے والا ٹرین کا یہ تیسرا حادثہ ہے۔
Pakistan railway online ticket, Shalimar Express of Pakistan Railways from Shahr Quaid to Lahore was the victim of an accident

50% LikesVS
50% Dislikes

پاکستان ریلوے کا شہر قائد سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثہ کا شکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں