آئی ایس او شعبہ طالبات شگر کے زیر اہتمام شگر میں انقلاب اسلامی ایران سالگرہ کی سلسلے میں تقریب کا انعقاد
آئی ایس او شعبہ طالبات شگر کے زیر اہتمام شگر میں انقلاب اسلامی ایران سالگرہ کی سلسلے میں تقریب۔
pakistan-news-islamic-revolution iran ceremoney-held-by-iso-shigar-district
خواہراں اور مقررین کا انقلاب اسلامی ایران کو موجودہ صدی کا معجزہ قرار دیا۔
5 سی این نیوز ویب شگر.
انقلاب اسلامی ایران کے 44 ویں سالگرہ کے موقع پر سجادیہ ہال شگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شگر بھر کے مدارس کے طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر سید محسن الموسوی ، محمد علی منتظر ، ڈویژنل صدر آئی ایس او خواہر فاطمہ زہرا شگری اور دیگر نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران گذشتہ صدی کی سب سے بڑا کارنامہ اور معجزہ یے۔ امام خمینی کی مصمم ارادے کی وجہ سے انقلاب ایا۔ جس کیلئے ماؤں نے اپنے اولادوں کو تربیت دیا۔ آج بھی دشمن انقلاب کے خائف یے اور کسی صورت اسے ناکام بنانے کے درپے ہیں ۔ لیکن ایران کے عوام جفاکش اور بہادر باغیرت قوم ہے ۔ جو انقلاب کی راہ میں آنے والے ہر رکاوٹ توڑ کر ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔
تقریب سے بچیوں اور خواہراں نے اسلامی ترانے اور ٹیبلو پیش کئے جبکہ ایران کی انقلاب کی کیک بھی کاٹا گیا۔