وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد تیز
وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد تیز
pakistan News, Federal government has accelerated the implementation of conditions for rehabilitation of the IMF program
وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کرلیا، کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے نظر ثانی سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی، جون 2023 تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی7 روپے تک فی یونٹ مہنگی ہوگی، مارچ 2023 سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہوگی، برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ کی سبسڈی واپس ہوگی، جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریبا 250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے،
پلان کے تحت 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگے گا، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی، فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ بنے گا، مارچ میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی69 پیسے مہنگی کی جائے گی، ستمبر میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 98 پیسے مہنگی ہوگی،