5 فروری یوم یکجہتی کشمیر، گلگت بلتستان کے عوام کشمیر ی بھایئوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، وزیراعلی گلگت بلتستان
گلگت : یوم یکجہتی کشمیر
Kashmir Solidarity Day
5 فروری کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید
پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام حق خودارادیت کی جدوجہد اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں،
ہم غیر متزلزل عزم اورجدوجہد آزادی پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں،
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی اپنے جائز حق خوادادیت کے حصول کی جدوجہد میں پاکستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
: ہمیں پختہ یقین ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام اس جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیرقانونی تسلط کیخلاف عزم کو مزید مضبوط کرنے کا دن ہے،بھارت اقوام متحدہ کےسلامتی کونسل کی قراردادوں کے نفاذ سے مسلسل انکاری ہے، خالد خورشید
مسلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، خالد خورشید
نام نہاد جمہوریت بھارت مقبوضہ وادی میں طاقت کا استعمال اور جبر و تشدد کو بند کرے،
مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا، پاکستان کشمیر کا وکیل تھا، ہے اور آزادی کا سورج طلوع ہونے تک انشاء اللہ رہے گا، خالد خورشید