گلگت بلتستان ، وفاقی پبلک سروس کمیشن نے 501 اساتذہ کی اسامیاں مشتہر ،
گلگت بلتستان ، وفاقی پبلک سروس کمیشن نے 501 اساتذہ اسامیاں مشتہر ،
Job alert, Education department Gilgit Baltistan
وفاقی پبلک سروس کمیشن نے 501 اساتذہ کی مختلف گریڈ کی آسامیاں تقرری کی خاطر مشتہر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں اساتذہ کی قلت کو فوری طور پہ دور کرنے کیلئے عرصہ دراز سے تقرری کے منتظر آسامیوں کو مشتہر کروانے کی خاطر سیکرٹری تعلیم رحمان شاہ نے اسلام آباد میں22 ,فروری کو وفاقی پبلک سروس کمیشن کے سیکریٹری سید حسنین مہدی کے ساتھ سے خصوصی ملاقات میں ان آسامیوں کو جلد از جلد مشتہر کروا کے ان پہ تقرری کرنے پہ زور دیا تاکہ ایک طرف بھرتیوں سے نہ صرف اساتذہ کی قلت پہ قابو پایا جا سکے گا تو دوسری طرف علاقے کے پڑھے لکھے طبقے کو وسیع بنیادوں پہ روز گار کے اعلی مواقع دستیاب ہونگے۔ یاد رہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا گلگت بلتستان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی کوششوں کا یہ ایک تسلسل ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تعلیم کے شعبے میں سب و روز محنت سے اسے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ویژن کے عین مطابق محکمہ تعلیم کی کوششیں رنگ لے آئیں اور 501 استاذہ کی مختلف گریڈ میں تقرری کے لئے وفاقی پبلک سروس کمشن نے اسامیاں مشتہر کر دیئے گے ،