ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں آج عالمی یوم سفید چھڑی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد کیا گیا
ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں آج عالمی یوم سفید چھڑی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد کیا گیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں آج عالمی یوم سفید چھڑی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد کیا گیا جس میں بلتستان کےسپیشل افراد کی مختلف نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران، خصوصی افراد کی کثیر تعداد اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک تھے ڈی سی شگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے زندگی کے ہر شعبے میں ان کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے اس لئے ان کے تمام مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اس دوران “کے ٹو بلائنڈ ویلفیئر آرگنائزیشن شگر” کے صدر نور علی اور “قراقرم ڈس ایبلٹی فورم بلتستان” کے صدر حسن بلتی نے بھی خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں ڈی سی شگر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔
International White Cane Day under the chairmanship of the Deputy Commissioner