بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا تین روزہ دورہ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا تین روزہ دورہ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چکلالہ ایئربیس پر انہیں الوداع کیا۔
ظہرانہ اور اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
دورے کے اختتامی روز سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مری میں بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
محمد نواز شریف نے بیلاروس کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
بیلاروس اور پاکستان کے تعلقات پر تبادلہ خیال
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ زراعت، توانائی، اور زرعی مشینری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ان کے دیرینہ ذاتی تعلقات ہیں اور 2015 کے دوروں کی خوشگوار یادیں ابھی بھی تازہ ہیں۔
بیلاروس کے دورے کی دعوت
الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم شہباز شریف، محمد نواز شریف، اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی، اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
بیلاروس کے صدر کی روانگی
بیلاروس کے صدر کو الوداع کرنے کے لیے مری سے محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف بھی موجود تھے۔ الیگزینڈر لوکاشینکو نے دورے کے دوران پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
international news in urdu

پاکستان اور چین کے تعلقات ایک تاریخی شراکت داری ہیں جو باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں، ر آرمی چیف جنرل عاصم منیر

حسن شگری ایڈوکیٹ ہر مظلوم اور محکوم کی آواز ہے جسے طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا ۔ شگر پولیس نے انہیں گرفتار کرکے شگر کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے . مرہ پی یوتھ مومنٹ شگر شیر علی شگری

احمد دانیال اور شاہنواز دھانی ون ڈے سیریز سے باہر، نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں