روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کا الزام، نئی جنگی تاریخ رقم
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کا الزام، نئی جنگی تاریخ رقم
رپورٹ. 5 سی این نیوز
ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے، جب یوکرین نے دعویٰ کیا کہ روس نے پہلی بار جنگی تاریخ میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آر ایس 26) کا استعمال کیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے الزام عائد کیا کہ روس نے ایسا میزائل استعمال کیا جس کی خصوصیات بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جیسی تھیں۔ یوکرینی فوجی ذرائع نے بھی روسی حملوں میں آر ایس 26 میزائل کے استعمال کا دعویٰ کیا ہے۔ روس کی جانب سے ابھی تک ان الزامات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم حالیہ دنوں میں روس نے اپنی جوہری ڈاکٹرائن میں تبدیلی کرتے ہوئے جارحانہ اقدامات کا عندیہ دیا تھا، جس سے ان خدشات کو تقویت ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو یہ جنگوں کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی ملک نے براہ راست کسی دوسرے ملک پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہو، جو عالمی سطح پر خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب عالمی برادری اس پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ ماہرین روس اور یوکرین کے مابین جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
international news in urdu
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایات
سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
international news in urdu