گلگت بلتستان کی حثیت اور ہماری ذمہ داری . سید اکبر شاہ

گلگت بلتستان کی حیشت اور ہماری ذمہ داری. سید اکبر شاہ چئیرمین بیداری قوم آرگنائزیشن روندو بلتستان
History of Gilgit Baltistan, and our responsibility
یوں تو گلگت بلتستان آزاد ہوئے 75 سال کا عرصہ گزر گیا لیکن اہل گلگت بلتستان کے باسی اس کشمکش میں مبتلا ہے کہ ہم پاکستان کا مکمل حصہ ہے بھی ہے کہ نہیں یا ہم متنازعہ خطہ ہے بعض مبصرین یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہماری بھی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا مکمل حصہ ہو مگر بدقسمتی سے 75 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابتک گلگت بلتستان کو آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا جو بھی پارٹی برسر اقتدار آجائے کبھی عبوری صوبے کا چورن دے دیتے ہیں اور 5 سال کا عرصہ ہر حکومت حیلے بہانے سے کام لینے کے بعد رفو چکر ہو جاتا ہے اسمیں قصور کس کا ہے کیا ہم جو نمائیندے منتخب کرتے ہیں وہ اپنی زمہ داری پوری کر لیتا ہے؟ ایسا ہر گز نہیں جو بھی پارٹی وفاق میں حکومت کرتا ہے انہی لوگوں کی تابع ہوجاتا ہے جو بھی ہدایت پارٹی کے سربراہ دے اسی ہدایت پر عمل پیرا ہو جاتا ہے گلگت بلتستان کے سیاستدان اپنی حثیت کو بھول جاتا ہے انہیں اس بات کا خیال بھی نہی رہتا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے عوام نے چنا ہے تاکہ یہاں کے مسائل کا حل ڈھنونڈ نکالے مگر بدقسمتی سے یہاں کے نمائندے وفاق میں جو پارٹی برسر اقتدار ہو انہی کا مرہون منت سمجھتے ہیں ایسے میں گلگت بلتستان کا آئینی حثیت کا تعین یا مکمل متنازعہ خطے کی بحالی کیس ممکن ہو میں سمجھتا ہوں گلگت بلتستان کے عوام وفاقی پارٹیوں کو یکسر مسترد کر دے اور گلگت بلتستان لیول پر ایک قومی پارٹی تشکیل دے تاکہ گلگت بلتستان کے مسائل کا حل اپنے لوگوں کے زریعہ ممکن بنا سکے ورنہ ساری زندگی نسل در نسل پیپلز پارٹی. نون لیگ اور تحریک انصاف کے گیت گن گناتے گزر جائے گا ڈوگرہ راج کی غلامی کے بعد وفاقی پارٹیوں کی غلامی میں75 سال گزر گئے اگر یہی سوچ رہے تو پتہ نہیں اور کتنا عرصہ گزر جائے گا اور ہم آنے والے نسل کو یہی پیغام چھوڑ دینگے کہ ہم نے اپنی پوری زندگی پیپلز پارٹی والے زرداری کو اپنا قائد سمجھتے ہوئے تحریک انصاف والے عمران خان کو مسیحا سمجھتے ہوئے نون لیگ والے نوازشریف کو نجات دہندہ سمجھتے ہوے اور انکی تعریفات کا پل باندھتے ہوئے گزار دئے ہمارے پاس ٹائم ہی کہاں بجتا تھا آئینی حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کرے
ولسلام
سید اکبر شاہ چئیرمین بیداری قوم آرگنائزیشن روندو بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں