گلگت بلتستان . ضلع شگر میں اندرون خانہ محکموں میں بھرتیوں کا انکشاف. عوام سراپا احتجاج ۔
گلگت بلتستان . ضلع شگر میں اندرون خانہ محکموں میں بھرتیوں کا انکشاف. عوام سراپا احتجاج ۔
gilgit baltistan recruitment in internal departments in shigar district peoples are protesting
ضلع شگر میں محکمہ بی اینڈ آر میں گزشتہ سال کچھ آسامیاں مشتہر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد نہ کسی امیدوار کو ٹیسٹ انٹرویو تک نہیں ہوئے ۔ گزشتہ روز ایک انہتائی اہم انکشافات سامنے آگئے کہ ان تمام پوسٹوں پر شگر سے صرف تین امیدوار اور باقی بلتستان کے باقی اضلاع سے لئے گئے ہیں اور ان کو تنخواہیں بھی ادا کر رہا ہے۔
یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور عوام حلقوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اس سلسلے میں یوتھ آف شگر نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اور اجلاس میں یوتھ آف شگر ، یوسی مرہ پی ، یوسی توت کھور اور مرکجنہ کے نوجوانوں کے کثیر تعداد نے شرکت کیں۔ اور فیصلہ کیا کہ اس کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر دیا جائے ۔ بروز جمعہ بی اینڈ آر آفس کے سامنے یوتھ آف شگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے آخوند ظہر ، حن شگری ، اور دیگر نے خطاب کیا۔ خطاب نے شگر کے عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافی پر روشنی ڈالی ۔ شگر کے عوام جب تک بیدار نہیں ہونگے ۔ سرکاری اداروں میں موجود کالی بھیڑے اندرون خانہ محکموں میں بھرتیاں کرتے رہیں گے اور شگر کے عوام کو نظر انداز کر کے دوسرے اضلاع سے لینا سراسر ناانصافی ہے۔
اس کے بعد عمائدین شگر اور یوتھ آف شگر کے ایک وفد ڈپٹی کمشنر شگر سے مذکرات کیلئے بولایا گیا ۔ اور ڈی سی شگر سے عمائدین شگر کے مذکرات کامیاب ہوئے ۔ اور ڈی سی شگر نے غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والوں کے تنخواہیں روکنے اور مزید تحقیقات کر کے ان سب کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ۔ عمائدین شگر نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔