تعلیم زیور ہے۔ لیکن ساتھ تربیت ہو۔
انسان کی روح کو بیدار کرنے کیلئے علم کے ساتھ تربیت کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ صرف تعلیم حاصل کر صرف مادی فوائد حاصل کر سکتے ہیں جس سے انسان دنیا میں کوئی نمایاں کردار ادا نہیں کر سکتے ہیں ۔ انسان کے روح جب بیدار ہو اور اللہ پاک کی قدرت سے فیضیاب ہونے لگے تو دنیا میں عظیم الشان کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اور پورے قوم تقدیر تبدل کر کے رکھ سکتے ہیں ۔ ہمارے اس مادی معاشرے میں والدین کی زمہ داری میں آتے ہیں کہ وہ اپنے اولاد کی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی فراہم کر دیں تو وہ انسانیت کیلئے ایک نمونے عمل کار آمد ہوتا ہے۔۔ اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کے ساتھ ساتھ قرار دیا گیا ۔ اور انسان کو اتنا بلند شرف بخشنے کے بعد علم اور شعور کو بلند کرنے کے لیے انبیا کرام ، اولیا کرام، قرآن مجید جیسی عظیم کتاب کو نازل کیا۔ بحثیت انسان اس کی حثیت کوئی نہیں ۔ جب تک اس میں علم اور تربیت کا لبادہ نہ اوڑھے جائے ۔