ترکیہ اور شام میں زلزلے اور خوفناک مناظر. ساجد حسین
ترکیہ اور شام میں زلزلے اور خوفناک مناظر
Earthquakes and scary scenes in Turkey and Syria
گزشتہ شب برادر اسلامی ملک ترکیہ اور شام میں صبح چار بجے کے قریب 7 اعشارہ 5 شدت کے زلزلے کی جھٹکے محسوس کیۓ اور لوگوں میں بڑی پیمانے پر خوف و حراص پھیل گیا ۔منٹوں میں کئی کئی منزل کی زمین بوس اور دلکش عمارتیں ملبے کی ڈھیر بن گئیں ۔ہزاروں کی تعداد میں اموات اور زخمیوں کی تعداد ریکارڈ ہوچکی ہے ۔پاکستان سمیت دیگر بین الاقوامی کمیونٹی نے اظہار ہمدردی کی ہے اور دنیا بھر سے ریسکیو ٹیمیں مدد کرنے پہنچ رہی ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر وزرا بھی دورے پر ترکیہ روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں ۔سانئس نے جتنی بھی ترقی کرنی ہو کر لے مگر ہم قدرت کے بالمقابل آنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔مختلف ماہرین ان کے مختلف وجوہات بتا رہے ہیں ۔بہر حال انسانی کردار ہی بہت ساری آفات کی موعجب بنتی ہیں ۔جب ظلمت کے ساۓ حد سے بڑھ جاۓ اور غریب کی دہا ئی اور فریاد عرش تک پہنچ جاۓ تو پھر ہم عذاب الہی سے نہیں بچ پائیں گے ۔ہمیں اب بھی عبرت حاصل کرنے کا موقع ہے ۔ایسا نہ ہو کہ ہم بھی ایسی آفات کا شکار بنیں گے ۔ قدرت کا اپنا ایک نظام ہے ۔ہم اس نظام کو روکنے یا اس میں ترامیم کرنے سے قاصر ہیں ۔ہر چیز انسان کی قابو میں کھبی بھی نہیں آسکتی ہیں ۔بہر حال ایسی ہی زلزلوں کا پاکستان اور بھارت میں بھی ماہرین پیشنگوئیاں کر چکے ہیں ۔ہمیں انسانیت کے ناطے دل کھول کر ان آفات میں گرے لوگوں کی مدد کرنی چاہے اور اللہ رب العزت سے دعا کرنی چاہے کہ ہمیں آسمانوں اور زمینوں کی بلاووں سے محفوظ رکھے ۔کیونکہ جب قدرتی آفات آتی ہیں تو پھر ان کی تباہ کاریوں کو کوئی بھی نہیں روک سکتا.