پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بابر اعظم نے پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔
سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے بابر اعظم نے سعید انور کا قومی ریکارڈ برابر کیا، سعید انور نے 244 اننگز میں پاکستان کے لیے 20 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کی تھیں۔
بابر اعظم نے 136 ویں اننگز میں اپنے ون ڈے کیرئیر کی 20 ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری اسکور کی، بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 108 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 133 اننگز میں 20 ویں سنچری اسکور کی تھی۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے 2 سال 2 ماہ اور 15 دن بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی ہے۔
cricket news, ODI 2025, Pakistan Defeats Sri Lanka by 8 Wickets
سینیٹ نے آرمی، ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل منظور کرلیے
صدر مملکت نے جسٹس امین الدین کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی




