پاکستان کا تیسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری
پاکستان کا تیسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
ہوبارٹپاکستان کا تیسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کا آغاز ہوبارٹ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا، جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم وائٹ واش سے بچنے کے لیے میدان میں
تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے، اور شاہینوں کو آج وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیاں
– کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا، اور ان کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
– وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نوجوان کھلاڑی حسیب اللہ کو سونپی گئی۔
– فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان نے ڈیبیو کیا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم۔
آسٹریلوی اسکواڈ
کینگروز کی قیادت جوش انگلس کر رہے ہیں، ٹیم میں جیک فریزر، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹیم ڈیوڈ، مارکس سٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
cricket news in urdu
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی
سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر پی سی بی کے موقف کی حمایت
دہشت گردوںکا ضلع قلات میں چیک پوسٹ پر حملہ ، سات جوان شہید ، چھے دہشت گرد مارے گئے . آئی ایس پی آر