پاکستان کرکٹ بورڈ کا کنکشن کیمپ، پاکستان کرکٹ کی نئی حکمت عملی پر غور

Urdu News

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کنکشن کیمپ، پاکستان کرکٹ کی نئی حکمت عملی پر غور
رپورٹ،5 سی این نیوز
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دے رہا ہے۔ اس مقصد کے تحت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں اہم کنکشن کیمپ آج لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔اس کیمپ میں 9 ایلیٹ کرکٹرز جن میں بابر اعظم، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، سعود شکیل اور سلمان علی آغا شامل ہیں، کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ کا مقصد پاکستان کرکٹ کا روشن مستقبل تشکیل دینا ہے۔ چیئرمین محسن نقوی نے کہا، “یہ کنکشن کیمپ پاکستان کرکٹ کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم ہے”۔ ریڈ بال کپتان شان مسعود کا کہنا ہے، “یہ بات چیت ہمیں ایک مضبوط مستقبل کا راستہ طے کرنے میں مدد دے گی”، جبکہ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کرکٹ کا معیار بلند کرنا اور جیتنے کی ثقافت پیدا کرنا ہے۔وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے وائٹ بال کرکٹ میں بہتری لانے کی امید ظاہر کی تاکہ عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔
urdu-news-278
سرفہ رنگا تھنگ سے متعلق کچھ حقائق، بلتستان کے علماء و دانش مند حضرات کو کوئی مصالحتی راستہ نکالنا چاہیے

شگر کولڈ ڈیزٹ پر ضلعی انتظامیہ نے بلتستان بھر سے پولیس لا کر تعینات کر دیا، ژھے تھنگ کمیٹی کا ہنگامی میٹنگ طلب، یوتھ تنظموں نے بھرپور حمایت کا اعلان

صوبائی وزیر صحت نے اپنے اے ڈی پی سے تعمیر ہونے والے مڈل سکول کیاہونگ کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا

cricket news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں