column in urdu, Mineral Sector Always in Crisis 0

معدنیات کا شعبہ ہمیشہ مشکلات میں کیوں ، نجف علی
پیپلز پارٹی نےجب گلگت بلتستان کو ایک ڈمی سیٹ اپ دی تو بجلی جنگلات اور معدنیات جیسے پھلدار محکمے کونسل کے پاس رکھا اور معدنیات پر پابندی اور ناجائز ٹیسکسز کا نفاذ کیا گیا
بلتستان سے معدنیات کا کاروبار سے منسلک افراد نے سکردو سے گلگت مارچ کرنے کا فیصلہ کیا جب سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ بس سٹینڈ تک پہنچے تو ان کے مطالبات تسلیم کیا گیا
غالبا دس سال قبل معدنیات کا شعبہ گلگت بلتستان اسمبلی کو دیا تو اس حوالےسے قانون سازی کی بازگشت سنائی دے رہےہے مگر کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ہے
پچھلے سال اسلام اباد سے معدنیات پر قبضہ کرنے یا فروخت کرنےکےلئےایک ڈرافٹ تمام اسمبلیوں کو بیجھا گیا تو کے پی کے والوں نے اس ڈرافٹ کو تسلیم نہیں کیا
گلگت بلتستان کے عوام بھی روڈ پر نکلے شگر میں ایک تاریجی جلسہ ہوا تو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے سکردو میں پریس بریفنگ میں اعلان کیا کہ گلگت بلتستان اسمبلی تمام سٹیک ہولڈز سے مشاورت کئے بغیر معدنیات کے حوالے سے کوئی ڈرافٹ اسمبلی میں پیش نہیں کریں گے
حالیہ دنوں وزیر اعلی نے بھی کہا کہ معدنیات کے حوالے سے قانون سازی ابھی تک نہیں ہوئی ہے
دوسری طرف بارود پر پابندی غیرقانونی لیزز کا اجرا اورمعدنیات کا نقلو حمل پر پابندی اور معدنیات سے وابسطہ محنت کشوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے
معدنیات کا کام اتنا مشکل ہے کہ اب تک سینکڑوں محنت کش جان کی بای ہار چکے ہے سینکڑوں نوجواں زخمی ہے اور پچاس فیصد مائننگ کرنے والے پانچ چھ ماہ محنت کرنے کے باوجود خالی ہاتھ واپس اتے ہے
گلگت بلتستان کے محنت کش قیمتی پھتروں کا کام اور کاروبار کرتےہے یورنیم افزدہ نہیں کر رہا اس لئے ان کے کام میں مداخلت کا ائی ایس ائی . ایم ائی اور آئی بی والوں کا کیا کام ؟
حکومت یا محکمہ نے اس کام سے جڑے افراد کے مشکلات اور پریشانی حل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش کی ہے؟
جب گلگت بلتستان اسمبلی نے کوئی قانون سازی ہی نہیں کی ہے تو یہ چھاپے پکڑ ڈھکر اور دھمکیاں کیوں؟
ہم روڈ بلاک کرنے کے حق میں نہیں ہے اور نہ ہی عام عوام کو تکلیف پہنچانے کے لئے تیار ہے
تنگ آمد جنگ آمد بلتستان کے معدنیات سے وابسطہ افراد نے گلگت سکردو روڈ پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے تو گلگت بلتستان کے سیاسی مذہبی اور قوم پرست تنظیموں کے زمہ داران شرکت کریں گے
حکومت کا خاتمہ ہو رہا ہے اس لئے ممکن ہے وزرا بھی شرکت کریں
ہم گلگت بلتستان کے معدنیات کا محافظ ہے اس لئے حکومت غیر قانونی لیز دینے کا سلسلہ بند کریں
ہم کسی بھی ملک کمپنی یا فرد کو معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے
گلگت بلتستان کا ایک فرد کی حیثیت سے میں حکومت محکمہ اور انتظامیہ سے گزارش کرتا ہوں گلگت بلتستان اسمبلی میں قانون سازی ہونے تک معدنیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو تنگ نہ کریں
دھرنے اور احتجاج سے قبل کئے گئے فیصلے ریاست حکومت اور جیمز کے کاروبار سے منسلک افراد کے مفاد رہے گا
column in urdu, Mineral Sector Always in Crisis

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

معدنیات کا شعبہ ہمیشہ مشکلات میں کیوں ، نجف علی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں