column in urdu, Gilgit-Baltistan’s Upcoming Election 0

گلگت بلتستان کا آنے والا الیکشن ،مستقبل کا فیصلہ، علی نقی
گلگت بلتستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ آنے والا الیکشن صرف نمائندوں کے انتخاب کا عمل نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل، علاقے کی خودمختاری، وسائل کی حفاظت اور عوامی فلاح و بہبود کے فیصلے کا موقع ہے۔ ایسے میں ہر شہری، بالخصوص نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا۔
گلگت بلتستان کی موجودہ صورتِ حال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ایک جانب ہمارے پہاڑوں میں چھپی قیمتی معدنیات، دوسری طرف ہماری زمین، صحرا، دریا، اور دیگر قدرتی وسائل پر بے جا قبضے کی کوششیں۔ لینڈ ریفارمز کے نام پر زمینوں کا چھین جانا، ٹیکس جیسے غیر منصفانہ قوانین کا اطلاق اور بنیادی حقوق سے محرومی — یہ سب ہمارے مستقبل کو داؤ پر لگا چکے ہیں۔
ایسے میں ووٹ کو صرف ایک پرچی نہ سمجھا جائے، بلکہ اسے ایک امانت تصور کیا جائے۔ ووٹ دیجئے، مگر احتیاط سے! ان لوگوں کو ہرگز دوبارہ منتخب نہ کریں جنہوں نے گزشتہ 15 سے 20 سالوں میں آپ کو سوائے وعدوں کے کچھ نہ دیا۔ جن کی نمائندگی کے باوجود آج بھی نہ سڑکیں ہیں، نہ اسپتال، نہ ہی تعلیم یا روزگار کی بنیادی سہولیات۔
خاص طور پر وادیٔ شگر کے عوام کو سوچنا ہوگا، جو قدرتی حسن، بلند ترین پہاڑوں، قیمتی پتھروں اور دریاؤں کی سرزمین ہے — مگر ترقی سے کوسوں دور۔ یہ وقت سستی اور غفلت کا نہیں، بیداری اور جدوجہد کا ہے۔
نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ صرف ووٹ ڈالنے تک محدود نہ رہیں، بلکہ الیکشن سے پہلے، دوران اور بعد میں بھی سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں۔ ایسے نمائندے آگے لائیں جو علاقے کے اصل مسائل کو سمجھتے ہوں، اور جو اقتدار میں آکر آوازِ خلق کو ایوان تک پہنچائیں — نہ کہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کریں۔
یہی وقت ہے کہ ہم قیام کریں، شعور سے کام لیں، اور اپنے بچوں کے لیے ایک بہتر، باوقار اور خودمختار مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
تھوڑا نہیں ـــ پورا پورا سوچیے
column in urdu, Gilgit-Baltistan’s Upcoming Election

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

گلگت بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن (بی ایس ایف) کے آئی یو یونٹ کی سالانہ تقریبِ حلف برداری

کہانی کزن دوست، شمائل عبداللہ، گوجرانولہ

جامعہ بلتستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا اور حقیقت کا چہرہ، عارف سحاب شگری

سٹوڈنٹس فیڈریشن (بی ایس ایف) کے آئی یو یونٹ کی سالانہ تقریبِ حلف برداری تقریب کا انعقاد

سکردو پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ضلع کھرمنگ کا شاندار سیاسی مظاہرہ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت بلتستان کا آنے والا الیکشن ،مستقبل کا فیصلہ. علی نقی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں