چیف کورٹ گلگلت بلتستان نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل کردیا
چیف کورٹ گلگلت بلتستان نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل کردیا
Chief Court Gilgit Baltistan Ordered that CM GB Dis Qualified
اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی غلام محمد نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی تھی۔
وزیراعلیٰ کے خلاف گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن غلام شہزاد آغا نے جعلی ڈگری کا کیس دائر کیا تھا جس پر جسٹس عنایت رحمان کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے فیصلہ سنا دیا۔
اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن غلام محمد نے تحریک عدم اعتماد گورننس آرڈر 2018ء کے رول 21 کے تحت جمع کرائی تھی۔
وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے 9 اراکین نے جمع کرائی تاکہ حکمران جماعت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنایا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خالد خورشید گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے غور کررہے تھے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف چیف کورٹ میں جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کی درخواست پر سماعت بھی جاری ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ کو ڈگری کو عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے اور عدالت سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔
اس طرح وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اس وقت مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھی پیش کر دی گئی ہے۔