شگر اسوہ پبلک سکول شگر میں سالانہ رزلٹ کے بعد تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
شگر اسوہ پبلک سکول شگر میں سالانہ رزلٹ کے بعد تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
رپورٹ ۔ زمان شگری 5 سی این نیوز
شگر اسوہ پبلک سکول شگر میں سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، سرکاری عہدیداروں سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اسوہ پبلک سکول شگر میں سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سرکاری عہدیداروں ، والدین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ تعلیم ذندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ تعلیم میں ترقی کیے بغیر معاشرے ترقی نہیں کر سکتا ۔ ہمیں رواجی تعلیم سے نکل کر سائینس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھنا ہوگا ۔ ہمارے طلبہ ذہین و فطین ہیں ان میں دلچسپی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد طہ الموسوی جمعہ و جماعت شگر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں ۔ تعیلم کے حصول کے لیے کوئی کوتاہی نہ برتیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے
Annual results uswa public schools Shigar