2023 کے متعلق اہم پیش گوئیاں، نابینا نجومی بابا وا نگا
2023 کے متعلق اہم پیش گوئیاں، نابینا نجومی بابا وا نگا
2023 کے متعلق اہم پیش گوئیاں، نابینا نجومی بابا وانگا نے 2023 کے متعلق کیا پیش گوئیاں کی تھیں!
5 سی این نیوز ویب اسلام آباد
خاتون نجومی بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا ، انھوں نے گزشتہ سالوں کی طرح 2023 کے حوالے سے بھی مرنے سے قبل کچھ پیشگوئیاں کی تھیں جس کے بارے میں آج ہم بتائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی جانب سے کی گئی پیشگوئیاں میں سے 80 فیصد درست ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا کے ماننے والوں کے مطابق انھوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سوویت یونین کے خاتمے، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد اور 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی جیسی بڑی پیش گوئیاں کی تھیں جو پوری ہوئیں۔
اس کے علاؤہ انہوں نے 2022 کے حوالے سے بھی چند پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے 2 یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلّت سچ ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا کون تھیں اور ان کی پیشگوئیوں کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟
بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا، ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی اور موت 1996 میں ہوئی۔
یہ نہ صرف جڑی بوٹیوں کے حکیم بلکہ مذہبی رہنما بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیشگوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہو جائے گا۔
بابا وانگا کی 2023 کی پیشگوئیاں:
1) بابا وانگا کے مطابق سال 2023 میں آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا، لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے۔ اس کے علاؤہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کر سکیں گے، یہاں تک کہ قدرتی پیدائش پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
2) ان کے مطابق 2023 میں زمینی مدار کے تبدیل ہونے کا واضح امکانات ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ اس حد تک ہو گی کہ لوگوں کے لئے پریشان کن حالات پیدا ہو سکتے ہیں، ایسا 56 سال قبل ہوا تھا۔
3) زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے اور یہ دنیا کے بڑے ملکوں میں ہو سکتا ہے۔
4) سال نو میں ایک پاؤر پلانٹ میں بڑا دھماکہ ہوگا جس سے زہریلے بادل بنیں گے ، یہ بادل ایشیا پر اثرات مرتب کریں گے۔ نتیجے میں بھارت سمیت کئی ممالک میں سنگین بیماریاں پھیل جائیں گی