یاک (ہیق) ایک منفرد حلال گوشت جانور کا تعارف
یاک (ہیق) ایک منفرد حلال گوشت جانور کا تعارف ۔۔۔۔۔۔ یہ ایک منفرد جانور ہے جو عمومأ گلگت بلتستان اور تبت کے علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔یہ ایک نایاب جانور ہے اور اس کا نسل مسلسل گھٹاٶ کا شکار میں ہے ۔ہم آپ کو اس جانور کے حوالے سے منفرد اور دلچسپ معلومات آپ تک پہنچاٸیں گے ۔۔۔۔ ساٸینسی نام ۔۔۔۔۔ اس جانور کا سایٸنسی نام Boss gurinine ہے ۔ اور یہ ممالیہ جانور ہے ۔ وزن ۔۔۔۔۔۔ اس جانور کا وزن اوسطأ ٧٠ اور ٨٠ کے جی ہے ۔اور یہ چار یا پانچ سال کے عمر میں عمل تولید سرانجام دینے کے قابل ہو جاتا ہے ۔۔۔۔ خوراک ۔۔۔۔۔۔یاک کا خوراک قدرتی گھاس وغیرہ ہے اور اس کے علاوہ یہ پہاڑوں میں رہتا ہے اور وہاں اگنے والا قدرتی جڑی بوٹی سے اپنے خوراک لے لیتا ہے ۔گھروں میں بھی استعمال ہونے والے اشیا ٸے خوردنوش بھی اسے دی جاتی ہے ۔۔۔۔ Cross breeding ……. اگر ہم ہیق کے نسل کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کا نسل پانچ یا سات مراحل سے گزر کر تیار ہوتا ہے ۔پہلا مرحلہ ۔۔۔گاٸے کا کراس اگر ہم ہیق سے کرے تو ذو یا ذومو کے نسل ملتا ہے ۔مونث ذومو کو اگر ہیق سے کراس کرے تو پھر گر یا گرمو حاصل ہوتا ہے ۔یہ دوسرا مرحلہ ہے ۔تیسرا مرحلہ میں مونث کرمو کا ہیق سے کراس کرنے پر گِرمو یا گِر ملتا ہے ۔اس کے مونث کا ہیق سے کراس کے بعد ٥٠ فیصد امکانات ہے کی ہیق کا نسل ملے ۔اگر یہ ناکام ہوا تو اس کے بعد چوتھا مرحلہ برمو اور بر ملتا ہے ۔پانچواں مرحلہ میں ہیق سے کراس پر ہلوق یا ہلوقمو ملتا ہے ۔یہ آخری مرحلہ یے اس کے بعد ہیق کا کراس کےنے پر ہیق یا ہیقمو کی نسل ملتا ہے ۔ان کی نسل عمومأ بھت ہی مشکل سے آگے بڑھتی ہے ۔یہ بھت ہی کم عمری میں مرجاتے ہیں ۔نسل کو آگے بڑھانے کے لیے بھت ہی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔۔۔منفرد خصوصیات ۔۔۔۔ ہیق کے کچھ منفرد خصوصیات ہیں ۔یہ اپنے علاوہ کسی اور کا کراس قبول نھیں کرتا ۔اس کے جسم میں بال کے ساتھ ساتھ اون بھی ہے جو insulator کا کام کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جانور -50 درجہ حرارت میں بھی زندہ رہتا ہے ۔اس کے علاوہ اس کی عمر زیادہ سے زیادہ ٢٥ یا 26 سال کی ہوتی ہے ۔جب بھی یہ کراس کرتا ہے تو اس کو دیسی گھی ٢ کلو کم ازکم کھلانا پڑتا ہے ۔اس کے سنگ کا استعمال لوگ گھروں کی سجاوٹ کے لیۓ اور دیگر مقاصد کے لیۓ بھی استعمال کرتے ہیں ۔ایک اور کام اس جانور کا یہ ہے کہ اسے مال برداری کے لیۓ استعمال کی جاتی ہے جس کی مثال ہم نے بطورا گلیشر میں دیکھا ۔اس کے علاوہ یہ اپنے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے آدمی کو یاد رکھتا ہے اور موقع پانے پر دا سال بعد بھی اس آدمی پر حملہ آور ہوسکتا ہے ۔ ۔۔۔ استعمال ۔۔۔۔۔ان کے گھوشت کا استعمال عمومأ شادی بیاہ یا دیگر بڑے پروگرامز کے لیۓ کی جاتی ہے ۔ان کے گھوبر کو بطور ایندھن استعمال میں لایا جاتا ہے ۔اور اس کے چمڑے کا استعمال صنعتی اعتبار سے بھت زیادہ کیا جاتا ہے ۔اس سے بطور خام مال باہر برآمد کیا جاتا ہے ۔اور اس کے مونث ہیق مو کا دودھ نھایت ہی گھاڑا ہوتا ہے ۔اور وہ دیسی گھی ہی ہوتا ہے ۔اس کے دودھ میں پروٹین کا مقدار نھایت ہی اضافی مقدار میں ہوتا ہے اس کے خون کو بعض مقامات پر ضایع نھیں کرتے بلکے بطور غزا مرخیوں اور دیگر پالتو جانوروں کو دیا جاتا ہے ۔ نسل کی بچاٶ کے لیۓ اقدامات ———-حکومتی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ انکی نل کشی کرنے سے باز رہے اس کے علاوہ جس انداز میں گھروں کی اور تعمعرتی کام بڑھ رھے ہیں اس سے ان کے لیۓ جگے کم پڑ رھے ہیں ۔اور ان کی نسل کی مطالعہ بھی بہت ہی کم سطح پر کیجاتی ہے ۔ لوگوں کو اس جانور کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے ۔حال ہی میں جامعہ بلتستان میں ایک بینالاقوامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑے بڑے ناموروں نے اور بیالوجی سے تعلق رکھنے والے پی ۔ایچ ۔ڈی ڈگری حولڈرز تشریف لایے تھے اس میں اسوہ پبلکی سکول اینڈ کالج یولتر کے ہونہار طالب علم محمد ریاض نے اول پوزیشن حاصل کی تھی