گلگت بلتستان میں ہائی الرٹ جاری
گلگت بلتستان میں ہائی الرٹ جاری
تفصیلات کے مطابق گلگت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق مور خہ 11 جنوری تا 13 جنوری 2023 کے دوران ضلع گلگت بلتستان بھر میں شدید بارش اور برفباری کا خدشہ ہے۔
جس کی وجہ سے گاڑیوں کے پھسلن،لینڈسلا ئیڈنگ اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کا امکان ہے۔ جس کا سبب زمینی آمد رفت بھی معطل ہونے کا بھی کافی خدشہ ہے۔
لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام النا س کو مطلع کیاجا تا ہے کہ ند ی نالوں، دریاوں اور خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے احتیاط کریں مزید گاڑیوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ ،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ اورجگلوٹ گورو کے عوام کو آگاہ کیا جا تا ہے کہ ایسے نالوں یا پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفر سے پرہیز کریں۔ اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں،دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال میں بر وقت کاروائی کرے