پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق انٹرنیشنل ون ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق انٹرنیشنل ون ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
5CN news اسلام آباد۔
رواں سال کے پہلے اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن ابتدائی راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ اس راؤنڈ میں جینک سنر اور لورنزوسونیگو پر مشتمل اطالوی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستانی ٹینس سٹار اور ان کے آسٹریلین جوڑی کو 6-7(1-7)، 7-5 اور 10-8 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کےلئے کوالیفائی کر لیا۔
رواں سال کا پہلا ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں جاری ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
Load/Hide Comments