وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گلگت: سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنے واقعے کو انتہائی افسوسناک و غیر انسانی قرار دیتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس شرمناک عمل ملوٹ افراد کو کیفرادار پہنچانا لازمی ہے۔
وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی نے ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ کرکے انتہائی بہادری اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔ انکی بہادری و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم سینیٹر اعظم سواتی اور انکے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ، اس غیر انسانی و شرمناک عمل میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔
Load/Hide Comments