نئی فوجی قیادت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات پر صدر عارف علوی بول پڑے۔
نئی فوجی قیادت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات پر صدر عارف علوی بول پڑے۔
اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نئی فوجی قیادت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات نہیں کرا رہا
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ سیاسی میدان میں آج ہر کوئی بدلہ لے رہا ہے،اختلافات نظر انداز کر کے بات چیت کا آغاز نہ کیا تو معاشی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں،صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کی پیشکش کرتا ہوں۔۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومتی اتحادکے درمیان ایک ماہ میں کوئی پیغام رسانی نہیں ہوئی،حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں ٹال مٹول کر رہی ہے،عارف علوی نے کہا کی عمران خان کی بات نہیں کر رہا،کم سے کم سیاسی جماعتیں ہی آپس میں مذاکرات کر لیں۔۔
Load/Hide Comments