موسم سرما کی پہلی برفباری، انسانی زندگی پر بہت بڑا گہرا اثر ہوتا ہے ساجد حسین

موسم سرما کی پہلی برفباری
موسم کا انسانی زندگی پر بہت بڑا گہرا اثر ہوتا ہے ۔موسمی تغیرات سے متعلق انسان بہت کچھ کرتا بھی ہے اور اسی کے حالات کے مطابق وہ اپنا احوال بھی بدلتا ہے ۔آج ١٤ نومبر کی صبح بھی بلتستان کے موسم نے ایک سرپرأیز دے دیا اور جب آنکھ کھلی تو باہر ہر شے نے سفہیدی اوڑھی تھی ۔آسمانوں سے باتیں کرتے بلندو بالا پہاڑیں برف کی چادر پہنے موسم سرما کی پہلی برفباری کا استقبال کرتے نظر آۓ ۔اسکول کے طالب علموں نے بھی اس حسین موسم سے خوب لطف اندوزی لی ۔اس سال موسم سرما کا آغاز بہت جلد ہوا ہے اور لوگوں نے اس کی انتظامات مکمل نہیں کیۓ تھے کہ برفباری نے دروازے پر دستک دی ۔بلتستان کا ہر فرد اس موسم سے لطف اندوز ہوتا ہے ۔یہ بھی قدرت کا ایک تخفہ ہے ۔بچے برف کے گولوں سے ایک دوسرے کو مارنے شروع کرتے ہیں وہی فن مصوری سے ذوق رکھنے والے افراد برف کے گولوں کا استعمال کر کے مختلف اقسام کے مجسمے بنانے میں مصروف ہوۓ ۔بازاروں میں بھی روایتی کھانوں اور مشروبات بلخصوص ٹرو بلے کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔تو کہیں منچلوں نے محفل سجاٸی اور آگ سینکھتے ہوۓ سردی کا استقبال کیا ۔گھروں میں بھی زبردست انواع کے پکوان بھی پکے ۔کہیں لوگ خوش نظر آے تو کہیں ناراض ۔خیر ہی بھی ایک قدرت کا کرشمہ ہے کہ برف باری نے جھل تھل ایک کردی ۔برف باری کا یہ منظر نہایت دلفریب ہوتا ہے اور ایسے مناظر کو سوشل میڈیا کے سارفین ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔کیمرہ مین نے اس حسین مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیے اور جگہ جگہ سیلفیز لیتے نظر آے ۔ایک شاعر کہتا ہے کہ ۔۔۔بنا کر برف کے گولے ۔جو اس کو مارتے ہم ۔یہ موسم دیکھ کر پھر وہ زمانہ یاد آتا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں