ملک کے 3 بڑے ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کی حکمت عملی تیار
ملک کے 3 بڑے ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کی حکمت عملی تیار۔
5 سی این نیوزویب اسلام آباد۔
کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا عمل تیز کرتے ہوئے وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔
پلانگ ڈویژن کی جانب سے ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ سے متعلق ہدایات سول ایوی ایشن کو موصول ہوگئی، ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لئے بین الاقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ سورسنگ میں حکومت نے دوست ممالک کو ترجیح دینے کا پلان بنایا ہے جس کے لیے سعودی عرب، یو اے ای، قطر، چین اور ترکیہ کی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مدعو کیا جائے گا۔
سالانہ ڈھائی سے تین سو ملین ڈالرز آؤٹ سورس سے حاصل ہونگے اور ائیرپورٹ معاہدے کے تحت 25 سال کے لیے آؤٹ سورس ہونگے۔ ائیرپورٹ ٹرمینل سروسز، پارکنگ، اسٹوریج، کارگو، ہینڈلنگ اور صفائی کے شعبے بھی آوٹ سورس کیے جائیں گے جبکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے، تینوں بڑے ائیرپورٹس سے سالانہ 30 ارب آمدن حاصل ہوتی ہے۔