معیشت کو سیاست سے الگ کر کے ٹیکس بڑھانا ہوگا۔ اسحاق ڈار ۔

معیشت کو سیاست سے الگ کر ٹیکس بڑھانا ہوگا۔ اسحاق ڈار ۔
اسلام آباد 5 سی این نیوز ویب ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معیشت کو سیاست سے الگ کرنا چاہیے اور ٹیکسوں کو بڑھا دینا چاہیے ۔ دنیا کے دیگر کئی ملکوں نے کرونا وبا کے بعد ٹیکس کے نظام میں تبدیلی کی ہے۔ ہمیں بھی ٹیکس بڑھانا چاہیے ۔ میں ایف بی آر کے ٹریک اور ٹریس سٹسم کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ بعض شعبوں میں ٹیکس کی رپورٹس میں ایشو ہے۔ پاکستان میں ٹیکس کے دائرے کار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
گزشتہ 4 سالوں میں اکنامک منجمنٹ بلکل ناکام رہی۔ 4 سالوں سے پاکستان کے قرضے 30 کھرب سے 53 کھرب تک پہنچ گئی ہے ۔
ملکی مفاد میں اس وقت چارٹر آف اکنامی کرنا چاہیے ۔
دنیا کی کوئی بھی حکومت مارکیٹ میں مداخلت نہیں کرتی۔ لیکن پاکستانی حکومت کو مارکیٹ میں مداخلت کرنا پڑتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں