لکی مروت ڈی پی او آفس کے قریب فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جاں بحق
لکی مروت: ڈی پی او آفس کے قریب فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جاں بحق
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی
لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں فائرنگ ہوئی ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ ڈی پی او آفس سے چند میٹر کے فاصلے پر ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے انعام اللہ جاں بحق ہوئے۔ مقتول انعام اللہ مروت ڈی آئی خان میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول مکان کا معائنہ کرنے گئے تھے جہاں نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے نام سے درج کر دیا
تحقیقاتی ایجنسی کے مقتول ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل کا مقدمہ تھانہ غزنی خیل میں درج کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments