فیفا ورلڈ کپ کا کامیاب فاٸنل کا انعقاد
فیفا ورلڈ کپ کا کامیاب فاٸنل کا انعقاد ۔۔۔یوں کھیل ایک ایسی شے ہے جو لوگوں کو خوش اور پرجوش رکھتی ہے ۔مداحوں کو اپنے ستاروں کی پرفامنس سے گہری امیدیں وابسطہ ہوتی ہیں۔اگر دیکھا جاۓ تو یہ ورلڈکپ کٸی پہلووں سے منفرد تھا ۔اول تو کسی عرب ملک میں سے قطر پہلا ملک تھا جس میں یہ میگا ایونٹ کامیابی سے منعقد ہوا ۔قطر کی دنیا میں بھر پور حوصلہ افزاٸی کی گٸی ۔اس میں اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں مملکت پاکستان کا بھی کلیدی کردار رہا ہے ۔چونکہ سیکوریٹی کے تمام فراٸض پاکستان کے حوالے تھا ۔قطر وہ پہلی اسلامی ملک بن گیا جھاں دنیا بھر سے شاٸقین نے شرکت کی ۔اس سے قبل قطر پر کٸی سوالات بھی اٹھ چکے تھے ۔جسے مزدوروں کی اجرت میں نمایاں کمی ۔حد سے زیادہ کام کروانا ۔اور بہت سارے مزدوروں کی اموات واقع ہوٸی تھی ۔تا ہم قطر کی ریاست نے سرکاری طور پر اپنا دفاع کیا اور اس میگا ایونٹ کی میزبانی کو یقینی بنایا ۔اب آنے والے دنوں میں قطر کی یہی کوشیش رہے گی کہ وہ کرکٹ ۔والی بال اور دیگر اولمپکس گیمز کا انعقاد کراۓ ۔اس سے معیشت کو کافی سہارا ملتا ہے اسی کے ساتھ ساتھ اس ورلڈ کہ میں مراکش کی ٹیم نے حہران کن نتاٸج بھی دیے ۔پرتگال ۔اسپین اور دیگر مضبوط ٹیموں کو ہرا کر مراکش کی ٹیم نے تاریخ رقم کی ۔اس کے علاوہ یہ ورلڈ کپ عظیم فٹبالر لیونل میسی کے نام رہا جس کی خواہش تھی کہ اپنی کیرٸر کا آخری ورلڈ کپ اپنی ٹیم کے نام کراۓ ۔غالبأ 36 سال کے بعد ارجنٹینا اس مشن میں کامیاب قرار پایا ہے ۔اس ورلڈ کپ کی میزبانی کے لٸے قطر پیچھلے چار سال سے متواتر کوشیش کرتا رہا ہے ۔فیفا ورلڈ کپ کی ایک خوبصورتی یہ بھی ہے کہ اس میں دو عظہیم فٹبالرز ۔رونالڈو اور لیونل میسی اور زیمباپے تینوں غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔مگر اپنی غربت کو انہوں نے کمزوری نھیں بنایا ۔بلکہ اسی فٹبال کو اپنا پیشہ بنایا اور اسی فٹبال نے انھی کی غربت کا ایسا خاتمہ کیا جیسے کوٸی یقین ہی کرلے ۔فیفا ورلڈ کہ ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے 2018 کا ورلڈ کپ روس کے دارالحکومت مادسکو میں ہوا تھا ۔جس میں فرانس نے ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔اس بار بھی فرانس اس دور میں فاینل تک جا پہنچی ۔اور فاینل میں بھی آخری تیس سیکینڈ میں مقابلہ ایسا کیا کہ ہر طرف سے داد ملی اور اس ورلڈ کپ کے فاینل کا فیصلہ پینلٹی کک پر وا جو لیونل میسی بازی لے گیا ۔اور آخری میچ کو اپنے لٸے یادگار بنا دیا ۔اس طرح پاکستان کے سربراہان نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دی ۔پاکستان میں اس بار لیاری فٹبال کا جادو سر چر کر بولنے لگا ۔اور دنیا میں نایت مقبول ہوگیا ۔امید ہے کہ اسی طرح کھیل کے میدان سجتے رییں گے اور مداحوں کو محظوظ ہونے کا موقع ملتا رہے گا ۔