IMG 20221118 WA0007 640

عمران خان کے گھڑی خریدنے والے عمر فاروق سے جان کا خطرہ ہے، اداکارہ صوفیہ مرزا
عمرفاروق نے بارہ سال پہلے میرے بچوں کو اغواء کیا، اداکارہ
دوبئی میں رہنے ولا پاکستانی عمر فاروق ظہور کی سابقہ بیوی اداکارہ صوفیہ مرزا نے انتباہ کیا کہ مجھے مجرم عمر فاروق ظہور سے جان کا بہت خطرہ ہے ۔

اداکارہ صوفیہ نے اپنے ٹوئٹ میں پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے مطلوب مجرم عمر فاروق ظہور سے جان کا بہت خطرہ ہے اس نے بارہ سال پہلے صدف اور زبیر کی نقلی ولدیت پر میرے بچوں کو اغوا کرکے اسمگل کیا تھا
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے خلاف بوگس FIR درج کی جارہی ہیں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات اور خبریں صرف مجھے میرے بچوں سے دور کرنے کے لیے چلائی گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف اپنی بچوں کو اغوا کرکے جعلی والدین کے ذریعے دبئی اسمگل کرنے کا مقدمہ کررکھا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ملزم عمر فاروق ظہور کو اشتہاری قرار دیکر انٹرپول سے ان کے وارنٹ جاری کرواچکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

عمران خان کے گھڑی خریدنے والے عمر فاروق سے جان کا خطرہ ہے، اداکارہ صوفیہ مرزا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں