عمران خان کو بیک وقت 2 کے بجائے سلسلہ وار اسمبلیوں کی تحلیل کا مشورہ
عمران خان کو بیک وقت 2 کے بجائے سلسلہ وار اسمبلیوں کی تحلیل کا مشور،
لاہور : پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے چیرمین عمران خان کو ب ایک ساتھ دونوں کی بجائے مرحلہ وار اسمبلیوں کی تحلیل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر ابھی تک مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، ہفتے. کو بھی عمران خان اپنے ممبران اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل پر اظہار رائے لیں گے۔
مزید یہ کہ اکثر ممبران نے سب سے پہلے پنجاب کی اسمبلی تحلیل کرنے کا اظہار رائے دے دی، ممبران کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کےبعد وفاقی حکومت کے ری ایکشن کا انتظار کیا جائے۔
ممبران کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لحاظ سے ہماری کم از کم ایک صوبے میں حکومت کسی صورت رہنی چاہیے، وفاقی حکومت کے ردعمل پر سیاسی حکمت عملی منظر عام پر لائیں گے
ارکان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے اسمبلی کو اگلے مرحلے میں ہی تحلیل کیا جائے،ممبران کی رائے پر چیئرمین عمران خاں نے مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔