عمران خان قانونی پکڑ سے بچ نہیں سکتے، شرجیل میمن
عمران خان قانونی پکڑ سے بچ نہیں سکتے، شرجیل میمن
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی عمران خان کو قانونی گرفت سے بچانے کیلئے جتنی بھی ترامیم کر لے، عمران خان قانونی پکڑ سے بچ نہیں سکتے۔
شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال عمران خان نے ٹیکسی کی طرح کیا ہے ،پوری کے پی کے کی حکومت عمران خان کے غیرقانونی کاموں کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان دوسروں لوگوں پر NRO کا الزام لگاتے ہیں حالانکہ وہ خود خیبرپختونخواہ اسمبلی سے NRO لے رہے ہیں- حکومتی وسائل نام نہاد صادق و امین پر اندھا دھند خرچ کئے جارہے ہیں۔
پاکستانی عوام مہنگائی، بھتہ خوری سے پریشان ہیں، کے پی کے صوبائی حکومت عمران خان کو قانونی گرفت سے بچانے میں لگی ہوئی ہے۔