شر پسندوں کی جانب سے جلایا گیا گرلز سکول ایک ہفتے کے اندر ہی مکمل طور پر بحال!
وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے احکامات کی روشنی میں داریل ضلع دیامر میں جلایا گیا گرلز سکول ایک ہفتے کے اندر ہی مکمل طور پر بحال!
گزشتہ ہفتے داریل ضلع دیامر میں شر پسندوں کی جانب سے گرلز سکول کے جلائے جانے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سکول کی فوری بحالی کا حکم دیا تھا۔
وزیراعلی کے احکامات پر فوری عمل درآمد کے لئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں پر مبنی ماہرین کی خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ جس نے ایک ہفتے کے قلیل وقت میں ہی جلائے گئے گرلز سکول کی تعمیر نو کا کام مکمل کرایا۔ اب سکول میں بچیوں کے حصول تعلیم کے لئے اعلی معیاری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلی خالد خورشید کے احکامات کی روشنی میں جلائے گئے سکول کی بچیوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے متبادل انتظامات بھی کئے گئے تھے۔
اعلی سطح پر گرلز سکول کے جلائے جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری بحالی کے ذریعے سرپشندوں کو یہ واضح پیغام دیا گیا ہے حکومت گلگت بلتستان بچیوں کے حصول تعلیم میں کسی بھی کسی کی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی۔