سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں منگل کو کالعدم تنظیم کے اطلاع پر آپریشن کیا۔
5سی این لاہور۔ سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں منگل کو کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
اطلاعات کے مطابق کارروائی گرہ مستان میں مشتبہ افراد کے ٹھکانے پر کی گئی جہاں مبینہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔
فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments