سپیکر کی معاملے پر بلتستان کے عوام میں شدید مایوسی ہیں . حسن شگری ایڈوکیٹ, امجدزیدی نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر استعفی دیکر بڑا پن کا مظاہرہ کیا: خادم دلشاد, البیان فاؤنڈیشن بلتستان نےعلاقہ باشہ کے عوام کو پینے کی پانی فراہم
سپیکر کی معاملے پر بلتستان کے عوام میں شدید مایوسی ہیں . حسن شگری ایڈوکیٹ, امجدزیدی نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر استعفی دیکر بڑا پن کا مظاہرہ کیا: خادم دلشاد, البیان فاؤنڈیشن بلتستان نےعلاقہ باشہ کے عوام کو پینے کی پانی فراہم
شگر: پی ٹی آئی شگر کے سینئر نائب صدر حسن شگری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سپیکر کی معاملے پر بلتستان کے عوام میں شدید مایوسی ہیں ۔ صوبائی قیادت فوری طور پر سنجیدہ فیصلے کر کے کارکنان کی مایوسی کو دور کرنا ناگزیر ہیں ۔ میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امجد زیدی کی استعفی ، موجودہ سیاسی کش مکش اور بلتستان ریجن کی محرومی کے باعث کارکنان اور عوام شدید غم غصہ پائے جاتے ہیں ۔اس کا فوری تدارک پارٹی کی مستقبل کے لئے انتہائی ضروری ہیں ۔کسی بھی پارٹی کےلئے کارکنان ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں انکا مایوس ہونا قیادت کے لئے لمحہ فکریہ ہیں ۔سپیکر صاحب کو بلتستان ریجن نمائندہ سمجھا جاتا تھا اچانک ان سے استفعی طلب کرنا سمجھ سے بالا ہے ۔یہ آنے وقتوں میں بہت بڑے المیے کا شکل اختیارکرے گا۔امید ہے کہ صوبائی اس اہم ایشو پر نظر ثانی کرینگے ۔
شگر: پاکستان تحریک انصاف شگر کے سیکریٹری یلج رک خادم دلشاد نے کہا ہے کہ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجدزیدی نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر استعفی دیکر بڑا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت سید امجد زیدی کو مایوس نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے پارٹی کیلئے بری قربانیاں دی یے۔ امجد زیدی نے پی ٹی آئی اس وقت جوائن کیا جب گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا نام لینے والے کوئی نہیں تھا۔ انہیں پارٹی خدمات اور پارٹی کیساتھ وفاداری کے صلے میں سپیکر شپ کا عزاز دیا تھا۔ تاہم پارٹی قیادت نے ان کو استعفی دینے کی ہدایت کی تو انہوں نے پارٹی ڈسپلین کا خیال رکھتے ہوئے اپنا استعفی جمع کرایا۔ اب پارٹی قیادت کی زمہ داری ہے کہ ان کی خدمات اور وفاداری کے عوض ان کو اس سے بہتر عہدہ دے دیں
شگر(عابد شگری) البیان فاؤنڈیشن بلتستان نےعلاقہ باشہ کے عوام کو پینے کی پانی فراہم کرکے علاقے مشکل ترین اور دیرینہ مسائل کو حل کردیا۔ علاقہ باشہ کو جس طرح ہزاروں مسائل نے گھیر رکھا ہے پینے کے لیے صاف پانی میسر نہ ہونا بھی ان مسائل میں سے ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ قدرتی چشموں، ندی نالوں اور دریاؤں سے مالا مال بلتستان، بالاخص علاقہ باشہ کے باسیوں کو پینے کے لیے صاف پانی کا ایک گھونٹ میسر نہ آنا ضلعی انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں کے کردار پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ اس بد نما داغ کو البیان فاؤنڈیشن نے دھو دیا ہے۔ موسم گرما شروع ہوتے ہی علاقہ باشہ خصوصا دور افتادہ بالائی دیہاتوں میں چھوٹے اور شیر خوار بچوں کو اسہال کی شکایت شروع ہوجاتی تھی۔ ادویات کا فقدان اور شہر سے دور ہونے کے باعث سینکڑوں معصوم بچے والدین کو روتے دھوتے چھوڑ کر کمسنی کی عمر میں اپنے اللہ کے ہاں دوبارہ لوٹ جاتے تھے۔لوگوں کی مسائل کو دیکھتے ہوئے علاقہ باشہ کے مقامی تنظیم البیان فاؤنڈیشن نے نجات کا فرشتہ بن کر اس علاقے میں سنگین سے سنگین، مشکل سے مشکل ترین، سخت سے سخت مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تعلیم اور صحت کے میدانوں معجزے دکھانا شروع کیا تو واٹر سپلائی سکیم کے ذریعے کئی دیہات میں وسیع پیمانے پر پائپ پہنچا دیا جس کی وجہ سے یہاں کے باسیوں کی دیرینہ آرزو پوری ہوئی اور دور و دراز کٹھن پہاڑی راستوں سے ہوتے ہوئے صاف و شفاف، لذت بخش پانی قدرتی چشموں سے نکل کر عوام کی ہلیز تک آ پہنچا، جس کے سبب لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ علاقہ باشہ میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہونے کے بعد محسوس طریقے سے کئی امراض نے دم توڑ دی ہے خصوصا بچوں میں پھیلنے والی وبائی امراض میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔