سرمائی فیسٹیول کا انعقاد بلتستان میں۔

سرمائی فیسٹیول کا انعقاد بلتستان میں۔
بلتستان ڈویژن میں موسم سرما فیسٹیول کا انعقاد ایک زبردست قدم ہے ۔اس فیسٹیول کو بلتستان کے ضلع گانچھے میں سجایا گیا ہے ۔جس میں مقامی ثقافت کا فروغ بھی شامل ہے ۔اس میں برطانوی ہاٸی کمیشنر نے بھی شرکت کی ۔اس فیسٹیول میں دلچسپ مقامی کھیلوں کے مقابلے جن میں پولو ۔رسہ کشی ۔برفیلے میدان میں آٸس ۔ہاکینگ و دیگر شامل ہیں ۔بچے ۔جوان اور بزرگ سب جوق در جوق اس فیسٹیول کا حصہ بن رہے ہیں ۔اس فیسٹیول میں مےفنگ کا بھی مظاہرہ کیا جاۓ گا جو یہاں کے ایک مقامی تہہوار ہے
۔اس کے علاوہ کلچرر فوڈز کے اسٹال بھی سجاۓ گۓ ہیں ۔جس میں سردیوں میں استعمال ہونے والے قامی کھانے سرفہرست ہیں ۔اس میں سے بھی نسیالو (پرانہ سوکھایا )ہوا نمکین گوشت شامل ہے ۔اس گوشت کا استعمال بلتستان بھر کے اضلاع میں کیا جاتا ہے ۔اس فیسٹیول نے علاقے کو چار چاند لگا دیا ہے ۔عالمی سطح پر اس کو پزیراٸی مل رہی ہے ۔اور اس وقت بلتستان نے سفید چادر بھی اووڑ لی ہے اور پہاڑوں کی برف سے ڈھکی چوٹیوں کے مناظر سیاحوں کی لطف کو دوبالا کر رہی ہیں ۔پیچھلے سال کی طرح اس سال بھی ہاکی کا مقابلہ برفیلے میدان میں کرایا جارا ہے ۔اور بین الاقوامی ٹیمیں اس میں حصہ لے رہی ہیں ۔اس فیسٹیول کو اولمپیکس کا بھی حصہ بنانا چاہے ۔اس سے سیاحت کو فروخ ملے گی ۔مقامی باشندے جو سردیوں میں بےروزگار رہتے ہیں ۔برف کی وجہ سے انھیں محنت مزدوری میں دقت کا سامنا کرنا پرتا ہے ۔ان کے لٸے یہ فیسٹیول کسی مسیحا سے کم نھیں ۔انتظامیہ کا اقدام کافی قابل ستاٸیش ہے ۔کہ انہوں نے اس فیسٹیول کا انعقاد کرا کر یہاں کے سیاحت کو فروغ دیا ۔اور لوگوں کو بھی تفریح کا ایک سامان مہیا کیا ۔اس مقابلے میں مردوں کے شانہ بشانہ عورتیں بھی شامل ہیں ۔عورتیں بھی کسی سے کم نھیں ۔وہ بھی اپنے تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ۔اس فیسٹیول کی ایک اور خوبصورت بات یہ بھی ہے کہ اس میلے نے بلتستان کے تمام اضلاع کے لوگوں کو اکھٹا کیا ہے ۔لوگوں میں تعاون بڑھی ہے ۔ہر شخص اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیکھ رہا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں