College 624

دی ایمز سکول اینڈ کالج کا ایک اور اعزاز
اسلام آباد کے دی ایمزسکول اینڈ کالج کے طالب علم شہنشاہ نقی نے ایران انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
اسلام آباد (نامہ نگار) مازندران ایران میں منعقدہ ایران انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس جمنازیم مازندران میں بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں میزبان ملک ایران کے ساتھ پاکستان، افغانستان، ترکمانستان اور آذربائیجان نے شرکت کی۔ اس چیمپئن شپ کے دوران مجموعی طور پر پاکستان نے 6 گولڈ اور 2 سلور میڈل جیتے۔
دی ایمزسکول اینڈ کالج کے طالب علم شہنشاہ نقی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مخالفین کو یکے بعد دیگرے شکست دی۔ بعد ازاں مازندران کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ماسٹر فرشاد شیر آغا نے انہیں گولڈ میڈل پیش کیا اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔
وطن واپسی پر فاتح کھلاڑی کا دی ایمزسکول اینڈ کالج اسلام آباد میں شاندار استقبال کیا گیا اور کالج کے سی ای او سید امتیاز علی رضوی نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دی ایمز سکول کی میڈیا لیب میں جیتنے والے کھلاڑی کا انٹرویو ریکا

50% LikesVS
50% Dislikes

دی ایمز سکول اینڈ کالج اسلام آباد کا ایک اور اعزاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں